متحدہ عرب امارات نے قطر کو ایک اور مو قع دیے دیا

دبئی : متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ انور گرگش نے کہاہے کہ قطر کو فراہم کی جانے والی دہشتگرد افراد اور تنظیموں کی فہرست کے ذریعے اپنے برادر ملک کو ایک اور موقع دیا گیا ہے کہ وہ اپنی پالیسیزپر ایک بار پھر سے غور کرے۔یہ سہولت بڑھتی ہوئی خلیج کو کم کرنے اور قطر کو اسکی سمت بدلنے کیلئے دی گئی ہے۔اس مسئلے کی بنیا دی وجہ دہشتگردوں کی حمایت ہے اور اس سلسلے میں جاری کی جانے والی فہرست شکوک وشبہات کو ابھارتی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنی بہت سی ٹویٹس میں انھوں نے کہا کہ قطر کی جاری پالیسی خطے کی امن و استحکام کو نقصان پہنچا سکتی ہے جس کے پیش نظر قطر کو اپنی ان پالیسیز پر نظر ثانی کرنا ہو گی۔مسائل کا حل ایران اور ترکی کا اتحادی بنے سے نہیں بلکہ حکمت عمل سے نکالنا چاہئے۔نقطہ نظر یہ ہوناچاہئے کہ مسائل کے حل کیلئے اقدامات کیے جائیں اور عرب خطے کو امن و استحکام کو لاحق خطرے سے بچایا جائے۔ انھوں نے مزید کہا کے دوسرے عرب ممالک بھی مسئلے کو طول نہیں دینا چاہتے بلکہ قطر پر زور دیتے ہیں کہ وہ خطے جاری بحران اور دوسرے خطروں سے بچائے۔مجھے نہیں لگتا کہ کہ قطر کے خلاف ہماری پالیسی کشیدگی کو بڑھا ن کیلئے ہے۔