علاقائی انسداد دہشت گردی حوالے سے ایس سی او کی اہمیت میں اضافہ ہو رہا ہے، روسی صدر

علاقائی انسداد دہشت گردی حوالے سے ایس سی او کی اہمیت میں اضافہ ہو رہا ہے، روسی صدر

بیجنگ: روس کے صدر ولادی میر پیوٹن نے شنگھائی تعاون تنظیم کے سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم علاقائی تنازعات کو حل کرنے کے سلسلے میں مثبت کردار ادا کرتی چلی آ رہی ہے،علاقائی انسداد دہشت گردی کے سلسلے میں تنظیم کی اہمیت دن بدن بڑھتی جا رہی ہے.

چینی سرکاری نشریاتی ادارہ کے مطابق 9جون کو روس کے صدر ولادی میر پیوٹن نے شنگھائی تعاون تنظیم کے سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم علاقائی تنازعات کو حل کرنے کے سلسلے میں مثبت کردار ادا کرتی چلی آ رہی ہے۔علاقائی انسداد دہشت گردی کے سلسلے میں تنظیم کی اہمیت دن بدن بڑھتی جا رہی ہے۔

روسی صدر نے مزید کہا کہ اس وقت دنیا میں دہشت گرد تنظیموں کی سرگرمیوں میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے اور شنگھائی تعاون تنظیم کے متعلقہ ادارے آپس میں قریبی تعاون کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ روس کو امید ہے کہ دو ہزار نو میں معطل کی جانے والی تنظیم اور افغانستان کے رابطہ گروپ کو ایک بار پھر قائم کیا جائےگا  تاکہ افغان حکومت اور مخالف جماعتوں کے درمیان بات چیت کی بحالی میں مدد فراہم کی جا سکے۔

مصنف کے بارے میں