سکیورٹی خدشات اور دباؤ، جے آئی ٹی کی سپریم کورٹ میں درخواست

سکیورٹی خدشات اور دباؤ، جے آئی ٹی کی سپریم کورٹ میں درخواست

اسلام آباد: پاناما لیکس کی تحقیقات کے لیے قائم کی جانے والی جے آئی ٹی نے تحقیقات میں رکاوٹوں، سکیورٹی خدشات اور دباؤ سے متعلق سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی ہے جس میں تحقیقات میں درپیش رکاوٹوں اور دھمکیوں سے عدالت کو آگاہ کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے سات جون کو جے آئی ٹی کے سربراہ واجد ضیا کو رپورٹ پڑھنے کے بعد معاملے پر الگ درخواست دینے کی ہدایت کی تھی۔ ذرائع کے مطابق درخواست جے آئی ٹی کے ماتحت عملے نے سپریم کورٹ میں جمع کرائی ہے۔

سپریم کورٹ کے حکم پر جے آئی ٹی کے سربراہ واجد ضیا اور رکن عرفان نعیم منگی نے درخواست تیار کی ہے۔ ذرائع کے مطابق درخواست میں جے آئی ٹی کو تفتیش میں درپیش مسائل، اراکین پر تنقید، بیرونی دباؤ کا تذکرہ بھی کیا گیا ہے۔

ادھر نیشنل بنک کے صدر سعید احمد نے رجسٹرار سپریم کورٹ کو خط لکھ دیا ہے۔ خط کے متن میں جے آئی ٹی ممبران کے رویے کی شکایت کی گئی ہے۔ پاناما کیس کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی ارکان نے پانچ گھنٹے تک انتظار کروایا گیا اور کچھ ممبران کا رویہ دھمکی آمیز تھا۔

ان ممبران کا یہ رویہ سپریم کورٹ کے حکم کی نفی کرتا ہے۔ خط میں مزید کہا گیا کہ لکھے بیان پر دستخط کرنے کے لئے دباؤ بھی ڈالا گیا جس کا سپریم کورٹ نوٹس لے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں