دبئی حکومت کا ملازمین کو جون کی بھی تنخواہ دینے کا فیصلہ

دبئی:دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم نے عیدالفطر کے پیش نظر حکومتی ملازمین کو جون کی تنخواہ ایڈوانس میں دینے کا حکم جاری کردیاتاکہ عید کے موقع پر وہ اپنی ضروریات احسن طریقے سے پوری کر سکیں۔ حکومتی ملازمین کو انکی جون کی تنخواہ عید سے دس دن پہلے دی جائے گی اور دبئی حکومت نے حکمنامے پر عمل کیلئے اقدامات شروع کر دئیے ہیں۔

دبئی کے ما لیاتی ادارے کے ڈائریکٹر عبدالرحمن صالح الصالح نے امیر دبئی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ انکے اس عمل میں انکی حکومتی ملازمین کے ساتھ دلی ہمدردی ظاہر کرتی ہے کہ وہ لوگو ں کاکتنا احساس رکھتے ہیں ۔