تحریک انصاف کا وزیر اعظم نواز شریف کے نام خط،چیئرمین نیب کی برطرفی کا مطالبہ 

تحریک انصاف کا وزیر اعظم نواز شریف کے نام خط،چیئرمین نیب کی برطرفی کا مطالبہ 

اسلام آباد: تحریک انصاف نے وزیر اعظم نواز شریف کے نام خط ارسال کردیا جس میں پاکستان تحریک انصاف کی سینئر رہنما عندلیب عباس نے چیئرمین نیب کی غیر قانونی تعیناتی کے متعلق سوالات اٹھاتے ہوئے ان کی برطرفی کا مطالبہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق عندلیب عباس نے اعتراض اٹھایا یے کہ قانون کے مطابق نیب کا چیئرمین گریڈ 22کاایک ریٹائرڈ افسر ہونا چاہئیے جبکہ چوہدری قمر زمان جیسے ایک حاضر سروس افسر کو چیئرمین کیوں لگایا گیا؟

انہوں نے یہ بھی کہا کہ قمر زمان کے اپنے خلاف کرپشن اور بد عنوانی کے کیسز ہیں جن کی نیب تحقیقات کر رہا تھا۔ اپنے ہی چیئرمین کے خلاف نیب کیسے شفاف اور غیر جانب دارانہ تحقیقات کر سکتی ہے؟ جبکہ پاناما کیس میں سپریم کورٹ نے واضح کہا کہ نیب کا کردار غیر موثر اور نیب کا چیئرمین کرپشن کا معاون ہے۔سپریم کورٹ کے معزز ججز نے چیئرمین نیب کو غیر فعال پاکر مزید کسی قسم کی اختیارات کے استعمال سے روکاتھا ۔

عندلیب عباس کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد کوئی بھی شرم و حیا والا آدمی استعفیٰ دے دیتا۔ لیکن چیئرمین نیب وزیر اعظم کی موجودگی میں خود کو محفوظ تصور کرتے ہیں۔ عندلیب عباس نے وزیر نواز شریف کو ارسال کیئے جانے والے کط میں سپریم کورٹ کے فیصلے اور چیئرمیں نیب کی غیر قانونی تعیناتی کو مدنظر رکھتے ہوئے انہیں فوری ان کے عہدے سے ہٹائے جانے کا مطالبہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ بصورت دیگر وزیر اعظم قمر زمان کی کرپشن میں ان کے ساتھی تصور ہوں گے۔ عندلیب عباس نے اپنے سوالات کے جوابات کی 21یوم کے اندر فراہمی کا مطالبہ بھی کیا۔

مصنف کے بارے میں