کتے کا ہوائی جہاز میں مسافر پر حملہ ، شدید زخمی کر ڈالا

اٹلانٹا:ڈیلٹا فلائٹ پر سفر کرنے والے ایک مسافرکے چہرے کوجہاز پر سفر کرنے والے پالتو کتے نے بری طرح زخمی کر ڈالا۔

کتے کا ہوائی جہاز میں مسافر پر حملہ ، شدید زخمی کر ڈالا

اٹلانٹا:ڈیلٹا فلائٹ پر سفر کرنے والے ایک مسافرکے چہرے کوجہاز پر سفر کرنے والے پالتو کتے نے بری طرح زخمی کر ڈالا۔
اٹلانٹا پولیس کے مطابق زخمی شخص کو مستحکم حالت میں ہسپتال لے جایا گیا جہاںپر اسے چہرے پر 28ٹانکے لگے۔مارلن ٹرمینی جیکسن اٹلانٹا، جارجیا سے کیلیفورنیا جانے والی پرواز کے دوران کھڑکی کے ساتھ والی نشست پر بیٹھے تھے کہ کتے ان پر حملہ کر دیا۔ عینی شاہد کے مطابق پرواز کے اڑان بھرتے ہی غرانا شروع کر دیااورحملے سے پہلے جیکسن نے کتے کے مالک سے پوچھابھی کہ کیا یہ مجھے کاٹنے لگا ہے۔حملے کے بعدجیکسن کا چہرہ بری طرح خون سے آلودہ تھا۔