بھارت بھی قطر معاملے پر بول پڑا

نئی دہلی:بھارت نے خلیجی ممالک کے درمیان بڑھتی ہوئے فاصلوں کو کم کرنے کیلئے مذاکرات کی حمایت کر دی ۔

بھارت بھی قطر معاملے پر بول پڑا

نئی دہلی:بھارت نے خلیجی ممالک کے درمیان بڑھتی ہوئے فاصلوں کو کم کرنے کیلئے مذاکرات کی حمایت کر دی ۔
ذرائع ابلاغ کے مطابق بھارتی وزارت خارجہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ بھارت عرب ممالک کے درمیان بڑھتی کشیدگی اور سعودی عرب سمیت دیگرعرب ممالک کے قطر سے سفارتی سمیت تمام تعلقات منقطع کرنے کے فیصلے کو بہت قریب سے دیکھ رہا ہے۔
وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ انکے خلیجی بھارتی وزارت خارجہ کے مطابق انکے عرب ممالک کےساتھ دوستانہ تعلقات ہیںاور اس وقت جبکہ 80لاکھ سے زیادہ انڈین لوگ عرب ممالک میںرہ رہے اور کام بھی کر رہے ہیں خطے کا امن و استحکام ان کیلئے بہت ضروری ہے۔اس سلسلے میں حکومت حالات کو بہت سنجیدگی سے دیکھ رہے ہے اور عرب ممالک کے ساتھ مسلسل رابطے میں بھی ہے۔