پاکستان کی بھار ت کی جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کی شدید الفاظ میں مذمت

پاکستان کی بھار ت کی جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کی شدید الفاظ میں مذمت

اسلام آباد : پاکستان نے بھارت کی جانب سے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے شہری آبادی کو نشانہ بنانا قابل مذمت ہے.

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بھارتی فائرنگ سے علاقائی امن کو شدید خطرہ لاحق ہے مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے تمام مظالم کی مذمت کرتے ہیں. انہوں نے کہا کہ رمضان کے 14دنوں میں 22کشمیری شہید کیے گئے مقبوضہ کشمیر میں کچھ لوگوں کو غائب کر دیا گیا کشمیریوں کے حق خود ارادیت کی جدوجہد کی حمایت جاری رہے گی۔

علاوہ ازیں ایک افطار پارٹی سے خطاب میں ترجمان دفتر خارجہ نفیس ذکریا نے کہا کہ کشمیر کے مسئلے پر ہم سب ایک ہیں. انہوں نے کہا کہ بھارتی فوج کشمیر پر مسلط ہے کشمیر میں شہادت کا نذرانہ پیش کرنے والوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں. پاکستان نے کشمیر کے مسئلے پر مستقل لائحہ عمل تیار کیا ہے, بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر میں ظلم کی انتہا کر دی ہے.

انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے تمام مظالم کی مذمت کرتے ہیں۔