بالوں کا سرمئی ہونا خطرناک بیماریوں کی علامت ہوسکتا ہے

لندن: بالوں کی تہہ میں پائے جانے والے سیلز جنھیں میلانو سائٹس کہا جاتا ہے جب وہ ماحو لیاتی تبدیلی یا عمر کے ساتھ بڑھنے کی وجہ سے بیماری کا شکار ہوتے ہیں تو انکا رنگ سرمئی ہو جاتا ہے۔لیکن کچھ لوگوں کے بال ساری زندگی سرمئی رہتے ہیںاور اگر ماں اور باپ دونوں کے بال چھوٹی عمر سے ہی سرمئی رہے ہیںتو آپ کے بال بھی چھوٹی عمرمیں سرمئی ہو سکتے ہیں۔کس عمر میں بال سرمئی ہو تے ہیں یہ ہماری جینز پر بھی منحصر ہے۔

دوسری جانب سگریٹ نوشی سے بھی بالوں کا رنگ بدل جاتا ہے اورجلدی بالوں کا سرمئی ہونا دل کی بیماری کو بھی ظاہر کر تاہے۔ڈاکٹر کرک لینڈ کے مطابق اگر آپکے بال سرمئی ہیں اور آپکو دل کا عارضہ بھی لاحق ہے تو یہ دل کی شدید بیماری کا پیش خیمہ ہے۔ڈاکٹر برگ فیلڈ کے مطابق وزن کی کمی کی وجہ سے بال سرمئی نہیں ہوتے اور ابھی تک ایسا کوئی علاج دریافت نہیں ہو سکا جس سے بالوں کو اپنے قدرتی رنگ میں واپس لایا جا سکے۔