طوفانی بارش اور تیز آندھی سے کئی شہروں میں بجلی کا نظام درہم برہم

طوفانی بارش اور تیز آندھی سے کئی شہروں میں بجلی کا نظام درہم برہم

لاہور/ملتان:  باران رحمت کئی علاقوں میں زحمت بن گئی۔ طوفانی بارش اور تیز آندھی سے کئی شہروں میں بجلی کا نظام درہم برہم ہو گیا۔ ل

اہور میں آسمان سے برستی بوندوں نے لیسکو کا پول کھول کر رکھ دیا۔ شہر کے ستر فیڈر بارش کا بوجھ نہ سہار سکے اور ٹرپ کر گئے۔ ملتان روڈ، سبزہ زار، اقبال ٹان، فیروزپور روڈ، گڑھی شاہو، دھرمپورہ، مغلپورہ، سمن آباد، بھاٹی، لوہاری، سمیت کئی علاقے اندھیرے میں ڈوب گئے اور افطار کے وقت شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

ادھر ملتان اور گرد و نواح میں تیز بارش اور آندھی سے میپکو کے 150 سے زائد فیڈرز ٹرپ کر گئے۔ ملتان، ڈی جی خان، مظفر گڑھ، احمد پور شرقیہ، میلسی، جہانیاں، جتوئی، علی پور سمیت کئی شہروں میں بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی۔

بہاولپور میں بھی آندھی کے باعث بجلی کا نظام متاثر ہوا۔ کئی دیہی علاقوں میں بجلی بند رہی۔ منچن آباد، قصور، فیروزوالہ، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بھی تیز آندھی سے بتی بند ہو گئی۔ پنڈی بھٹیاں، پنڈ دادنخان میں بھی گھنٹوں بجلی کی بندش سے شہری اذیت میں مبتلا رہے۔

مصنف کے بارے میں