انگلینڈ نے اپنے روایتی حریف کو گھر بھیج دیا

انگلینڈ نے اپنے روایتی حریف کو گھر بھیج دیا

برمنگھم: آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کے اہم میچ میں انگلینڈ نے اپنے روایتی حریف کو 40 رنز سے شکست دے گر ایونٹ سے باہر کر دیا۔ جس کے نعد انگلینڈ اور بنگلہ دیش گروپ اے سے سیمی فائنل میں پہنچ گئے ۔
تفصیلات ایجبسٹن پلے گراو¿نڈ میں کھیلے جارہے گروپ ’اے‘ کے میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے باو¿لنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ آسٹریلیا نے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹ کے نقصان پر 277 رنز بنائے، آسٹریلیا کی جانب سے آروون فنچ اور کپتان اسٹیون اسمتھ نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 96 رنز کی اہم شراکت قائم کی، آروون فنچ 8 چوکوں کی مدد سے 68 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر بین اسٹوکس کی گیند پر کیچ آو¿ٹ ہوئے۔161 کے مجموعی اسکور پر موئسز ہینرِکس بھی 17 بنانے کے بعد آو¿ٹ ہوکر پویلین لوٹ گئے۔ اسٹیون اسمتھ 56 رنز کی عمدہ اننگز کھیل کر مارک ووڈ کی گیند پر کیچ آو¿ٹ ہوئے۔آسٹریلیا کے گلین میکس ویل 20 رنز بنا کر آوٹ ہوگئے ۔ آسٹریلیا کے دیگر آو¿ٹ ہونے والے کھلاڑیوں میں مچل اسٹارک صفر، پیٹ کمنز 4 اور ایڈم زیمپا صفر پر آو¿ٹ ہوئے۔
بعد ازاں انگلش بلے باز بیٹنگ کے آغاز میں لڑکھڑا گئے مگر پھر کپتان ایین مورگن اور بلے باز بین سٹاکس نے شاندار پارنر شپ کے ذریعے اپنی ٹیم کی پیچ پر گرفت مضبوط کر دی۔ انگلش ٹیم کی اننگز جاری تھیں کی بارش کی مداخل کی وجہ سے میچ روکنا پڑا مگر انگلش ٹیم کے 40 اووز میں 240 رنز کی بدولت میچ کا فیصلہ ڈاک ورتھ لوئیس میتھڈ کے تحت میچ کا فیصلہ انگلینڈ ٹیم کے حق میں سنا دیا گیا، اور آسٹریلیا اس شکست کے بعد میگا ایونٹ سے باہر ہوگئی ۔