امریکی فضائیہ نے 10 افغان سیکورٹی اہلکار مار دیئے

امریکی فضائیہ نے 10 افغان سیکورٹی اہلکار مار دیئے

کابل: نیوز ایجنسی ڈی پی اے کے مطابق جنوبی افغان صوبے ہلمند میں ایک امریکی فضائی کارروائی میں کم از کم دس افغان سکیورٹی اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں۔

یہ واقعہ ایک مشترکہ عسکری آپریشن کے دوران پیش آیا۔ ہلمند صوبے کے نادعلی ضلع میں اس واقعے کی وجوہات سامنے نہیں آئی ہیں۔دوسری طرف ہلمند صوبے کے گورنر نے اس واقعے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد تین بتائی ہے۔ افغانستان میں تعینات امریکی فورسز نے واقعے کی تصدیق کی ہے اور کہا ہے کہ اس سلسلے میں تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

دوسری طرف افغانستان میں ایک مقامی کمانڈو نے فائرنگ کر کے دو امریکی فوجیوں کو ہلاک جبکہ دو کو زخمی کر دیا ہے۔ حکام نے بتایا ہے کہ تشدد کا یہ واقعہ آج بروز ہفتہ مشرقی افغانستان کے ضلع آچین میں رونما ہوا۔ننگر ہار صوبے کے ترجمان بتایا ہے کہ جوابی کارروائی میں افغان فوجی کو بھی ہلاک کر دیا گیا۔

صوبائی ترجمان عمر زواک نے کہا کہ ہمیں ہلاک و زخمی ہونے والے اہلکاروں کے لواحقین سے ہمدردی ہے، پولیس اہلکار طالبان کے ایک اڈے سے انتہائی قریب گشت کررہے تھے جس کی وجہ سے وہ حملے کی زد میں آگئے۔انہوں نے بتایا کہ امریکی فضائی کارروائی میں دو افغان پولیس اہلکار ہلاک اور 4 زخمی ہوئے جبکہ طالبان کے متعدد شدت پسند بھی اس حملے میں مارے گئے۔

خیال رہے کہ ہلمند کبھی افغانستان میں امریکا اور برطانوی افواج کا مرکز ہوا کرتا تھا تاہم اب یہاں کے 14 میں سے 10 اضلاع پر طالبان کا مکمل یا جزوی کنٹرول ہے۔اس صوبے میں افیون کی کاشت بڑے پیمانے پر کی جاتی ہے جس سے طالبان کو فنڈنگ بھی حاصل ہوتی ہے۔

2014 میں نیٹو کا جنگی مشن ختم ہونے کے بعد رواں برس اپریل میں امریکی فوج ہلمند واپس آئی ہے جس کا مقصد افغان سیکیورٹی فورسز کو طالبان سے لڑنے میں معاونت فراہم کرنا ہے

مصنف کے بارے میں