آئندہ 12گھنٹوں کے دوران اسلام آباد، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواؤں کیساتھ بارش کا امکان

آئندہ 12گھنٹوں کے دوران اسلام آباد، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواؤں کیساتھ بارش کا امکان

اسلام آباد:  محکمہ موسمیات نے آئندہ 12گھنٹوں کے دوران مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، بنوں، کوہاٹ،مردان، ڈی آئی خان، راولپنڈی، گوجرانوالہ، سرگودھا، لاہور، فیصل آباد، ساہیوال، ملتان، ڈی جی خان، بہاولپور ڈویڑن، فاٹا، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواؤں‘ ژالہ باری اور گرج چمک کیساتھ بارش کی پیش گوئی کی ہے جبکہ ملک کے دیگرعلاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کی طرف سے جاری تازہ ترین صورتحال کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہیگا۔ تاہم بنوں، کوہاٹ، سرگودھا، ڈی آئی خان، ہزارہ، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، فیصل آباد، ساہیوال، ملتان، ڈی جی خان، بہاولپور ڈویڑن، فاٹا، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواوءں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے ریکارڈ کی گئی مسمی صورتحال کے مطابق راولپنڈی، گوجرانوالہ، سروگودھا، ڈی جی خان، ملتان، مالاکنڈ، ہزارہ، کوہاٹ ڈویڑن، اسلام آباد گلگت بلتستان اور کشمیرمیں چند مقامات پر تیزہواوءں اور گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔

سب سے زیادہ بارش پنجاب: چکوال61، گجرات11، مری08، منڈی بہاؤالدین04، سرگودھا03، منگلا02، ڈی جی خان، جہلم، سیالکوٹ01 خیبرپختونخواہ: کاکول06، بالاکوٹ05، کوہاٹ، دیر02، کشمیر میں گڑھی دوپٹہ، کوٹلی07، راولاکوٹ04، گلگت بلتستان میں بگروٹ04 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

ہفتہ کو ریکارڈ کیے گئے گرم ترین مقامات کے درجہ حرارت میں دادو46، لاڑکانہ، جیکب آباد، سبی، دالبندین، نوکندی، سکھر45 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

مصنف کے بارے میں