سام سنگ نے 49 انچ کا سمارٹ مانیٹر متعارف کروادیا

سئیول: مایہ ناز جنوبی کورین کمپنی سام سنگ نے ڈبل اسکرین کا 49 انچ کا سمارٹ مانیٹر متعارف کرادیا ، جسے بیک وقت ٹی وی، اور کمپیوٹر یا پھر گیم کھیلنے سمیت دیگر کاموں کے لیے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔

سام سنگ اس طرز کے مانیٹر پہلے بھی فروخت کے لیے پیش کرچکی ہے، تاہم الٹرا وائڈ سی ایچ جی 90 کا مانیٹر جدید خوبیوں کے ساتھ بہتر کرکے پیش کیا گیا ہے۔اس مانیٹر کی خاص بات یہ ہے کہ اس کی ایک ہی اسکرین میں 2 اسکرینز ہیں، جو کسی اضافی جوڑ کے بغیر ایک ہی شیشے میں نصب ہیں، مگر دونوں الگ الگ کام کرتی ہیں۔
کمپنی کا دعویٰ ہے کہ اس مانیٹر کی تیاری میں جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا گیا ہے، جس کی بدولت یہ ایک سیکنڈ میں ایک کلر یا منظر کو 144 بار ریفریش کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔مانیٹر میں جدید ترین گرافکس اور ایچ ڈی ٹیکنالوجی کا استعمال کیا گیا ہے، جس وجہ سے مانیٹر اندھیرے والے مناظر کو مزید گہرا جب کہ روشنی والے مناظر کو مزید روشن کرکے دکھاتا ہے۔مانیٹر کی ریزولیوشن 3840 بائی 1080 ہے، جب کہ اس مانیٹر کی دونوں اسکرینز پر بیک وقت 6 ونڈوز کھول کر کام کیا جاسکتا ہے۔
کمپنی نے سی ایچ جی 90 کے ساتھ اس کے دیگر ماڈل جی 70 کے 2 ماڈل بھی پری ا?رڈر کے لیے پیش کردئیے ہیں۔سام سنگ کے الٹرا وائڈ سی ایچ جی 90 کی رقم ایک ہزار 499 امریکی ڈالر جب کہ جی 70 کے 32 انچ ماڈل کی قیمت 699 اور 27 انچ کی قیمت 599 امریکی ڈالر رکھی گئی ہے۔