امن و استحکام مشترکہ خواہش،افغان صدر کی جانب سے طالبان کو تعاون کی پیشکش کا خیرمقدم کرتے ہیں، صدر ممنون

امن و استحکام مشترکہ خواہش،افغان صدر کی جانب سے طالبان کو تعاون کی پیشکش کا خیرمقدم کرتے ہیں، صدر ممنون
کیپشن: سکرین شاٹ

شنگھائی: پاکستانی صدر ممنون حسین نے کہا ہے کہ افغانستان میں امن و استحکام ہماری مشترکہ خواہش ہے جس کے لیے پاکستان ہمیشہ کی طرح تعاون جاری رکھے گا جبکہ افغان صدر کی جانب سے طالبان کو تعاون کی پیشکش کا خیرمقدم کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:مسلم لیگ ن کے رہنما نے علی محمد خان کو پارٹی ٹکٹ نہ ملنے پر بڑی پیشکش کر دی

تفصیلات کے مطابق شنگھائی تعاون تنظیم کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کا سدباب کر کے قیمتی تجربات حاصل کیے ہیں اور پاکستان کے تجربات سے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او ) فائدہ حاصل کرسکتی ہے، ہم ذمے داریوں کی ادائیگی میں سرخرو رہے ہیں۔

پاکستان اور افغانستان دو طرفہ بنیادوں پر جامع لائحہ عمل کے تحت کام کر رہے ہیں جب کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے تحت افغان رابطہ گروپ کا قیام خوش آئند ہے۔صدر ممنون حسین کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی کارکردگی بین الاقوامی اداروں میں مثبت طور پر ریکارڈ ہوئی اور پاکستان نجی سرمایہ کاری کے لیے بھی بہترین منزل قرار پایا ہے جب کہ ہماری کامیابیوں کو سی پیک نے مزید تقویت پہنچائی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:صدر ممنون حسین ، چینی ہم منصب کا دو طرفہ سٹریٹجک تعاون مضبوط بنانے پر اتفاق

چند سالوں کے دوران پاکستان میں امن و امان کی صورتحال مستحکم ہوئی اور کاروبار کے لیے صورتحال میں بہتری آئی ہے، رواں سال جی ڈی پی کی شرح گزشتہ دہائی میں سب سے بلند رہی ہے۔صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان اس لحاظ سے جنوبی ایشیا میں پہلے اور عالمی سطح پر پانچویں نمبر پر ہے، ہم مستقبل میں ترقی کی رفتار میں مزید اضافے کی توقع کر رہے ہیں۔

سرمایہ کاری ،تجارت، ای کامرس، ریلوے اور سیاحت کے فروغ کو ایس سی او کے اقدامات مضبوط بنا سکتے ہیں، خطے کے عوام کی ترقی، فلاح و بہبود کے لیے 5 نکاتی ترجیحات کا تعین ضروری ہے، خطے کے تمام ترقیاتی منصوبوں کی حمایت کی جائے۔صدر مملکت نے کہا کہ اقوام عالم کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے سب ایک ہوں، دیرپا امن و استحکام کے لیے باہمی اعتماد کے فروغ کے لیے خصوصی اقدامات کیے جائیں جس سے خطے کے ملکوں میں تجارت اور اقتصادی سرگرمیاں فروغ پاسکیں۔

یہ بھی پڑھیں:عوامی نیشنل پارٹی نے بھی عام انتخابات کیلئے امیدواروں کا اعلان کردیا
صدر ممنون حسین نے تجویز دی کہ ایس سی او کے تحت غربت کے خاتمے پر توجہ دی جائے اور دہشت گردی و انتہا پسندی کے خاتمے کے لیے ترقیاتی فنڈ جیسا ادارہ قائم کیا جائے، رکن ممالک کے نوجوانوں کی صلاحیت کے لیے بھی ٹھوس اقدامات کیے جائیں۔

  نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں