عوامی نیشنل پارٹی کا خیبرپختونخوا سے امیدواروں کا اعلان

عوامی نیشنل پارٹی کا خیبرپختونخوا سے امیدواروں کا اعلان
کیپشن: اسفند یار ولی قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 24 چارسدہ 2 سے الیکشن لڑیں گے۔۔۔فائل فوٹو

پشاور: عوامی نیشنل پارٹی نے خیبرپختونخوا سے قومی اسمبلی کے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کر دیا۔ اے این پی کے سربراہ اسفند یار ولی قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 24 چار سدہ 2 سے الیکشن لڑیں گے جب کہ پارٹی کے سینئر رہنما غلام احمد بلور کو این اے 31 پشاور 5 سے ٹکٹ دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: علی ترین نے عام انتخابات سے دستبردار ہونے کا اعلان کر دیا

سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا امیر حیدر خان ہوتی کو این اے 21 مردان ٹو سے ٹکٹ دیا گیا ہے اور ہری پور کی نشست این اے 14 سے ارم فاطمہ اے این پی کی امیدوار ہوں گی۔

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 6 لوئر دیر ون سے زاہد خان الیکشن لڑیں گے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں