ن لیگ حکومت نے باہر جانے کی اجازت دی، پرویز مشرف

ن لیگ حکومت نے باہر جانے کی اجازت دی، پرویز مشرف
کیپشن: تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

اسلام آباد:پاکستان کے سابق صدر اور عدالت کی جانب سے اشتہاری قرار دیئے جانے والے پرویز مشرف نے کہا ہے کہ ن لیگ حکومت نے مجھے بیرون ملک جانے کی اجازت دی جب کہ میرا نام تو ای سی ایل پر تھا۔

تفصیلات کے مطابق اپنے ایک انٹرویو کے دوران سابق صدر نے کہا کہ میرا شناختی کارڈ اور پاسپورٹ ضبط کرنا غیر قانونی اور غیر آئینی ہے میں اس اقدام کو چیلنج کروں گا ،میں پاکستانی ہوں یہ میرا حق ہے سپریم کورٹ نے الیکشن لڑنے کی مشروط اجازت دی ہے۔

پرویز مشرف کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف مجھ سے خوفزدہ ہے اس کے میں اعصاب پر سوار ہوں کرنل (ر) انعام رحیم کی طرف سے ان کے خلاف اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے کے بارے میں نیب میں جمع کرائے گئے ثبوتوں کے بارے میں پرویز مشرف نے کہا کہ مجھے شرم آتی ہے کہ کرنل ایسی باتیں کر رہا ہے۔

خیال رہے کہ چیف جسٹس پاکستان نے سابق صدر پرویز مشرف کو مشروط طور پر ملک میں آنے اور الیکشن میں حصہ لینے کی اجازت دی تھی جس سابق وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے شدید تحفظا ت کا اظہار بھی کیا گیا۔