شیخ رشید عمرہ کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب پہنچ گئے،روضہ رسول پر حاضری

شیخ رشید عمرہ کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب پہنچ گئے،روضہ رسول پر حاضری
کیپشن: تصویر بشکریہ عرب میڈیا

مدینہ منورہ:سابق رکن قومی اسمبلی اور پاکستان عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید عمرے کی ادائیگی کے لئے سعودی عرب پہنچ گئے۔

یہ بھی پڑھیں:عوامی نیشنل پارٹی نے بھی عام انتخابات کیلئے امیدواروں کا اعلان کردیا

مدینہ منورہ میں روضہ رسول پر حاضری دی اور نوافل ادا کئے۔ ملک کے استحکام ،خوشحالی اور امن و امان کے لئے دعائیں کیں۔ شیخ رشید کل مکہ مکرمہ پہنچیں گے اورعمرہ ادا کریں گے۔ قبل ازیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کاغذات نامزدگی کے ساتھ حلف نامہ جمع کرانے کے لئے مزید مہلت دے۔

یہ بھی پڑھیں:مسلم لیگ ن کے رہنما نے علی محمد خان کو پارٹی ٹکٹ نہ ملنے پر بڑی پیشکش کر دی

حلف نامہ اتنا مشکل ہے کہ بعض لوگوں کی چیخیں نکل جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ انتخابات25جولائی کو ہو رہے ہیں۔ اس وقت ملک بھر میں موسم گرم ہو گا۔ انہوں نے تجویز دی کہ پولنگ کے وقت میں رات بارہ بجے تک توسیع کی جائے۔

  نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں