چیف جسٹس ثاقب نثار کا ریٹائرمنٹ کے بعد کوئی عہدہ قبول نہ کرنے کا اعلان

 چیف جسٹس ثاقب نثار کا ریٹائرمنٹ کے بعد کوئی عہدہ قبول نہ کرنے کا اعلان
کیپشن: مجھے ریٹائرمنٹ کے بعد کوئی عہدہ آفر کر کے شرمندہ نہ ہوں، ثاقب نثار۔۔۔فائل فوٹو

لاہور: چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار نے ریٹائرمنٹ کے بعد کوئی عہدہ قبول نہ کرنے کا اعلان کر دیا۔ سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں شوگر ملزکی ادائیگی کے حوالے سے کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دئیے کہ ریٹائرمنٹ سے ایک دن پہلے یہ کہہ کر جاؤں گا۔

 مجھے ریٹائرمنٹ کے بعد کوئی عہدہ آفر کر کے شرمندہ نہ ہوں۔ اگر لوگوں کے لیے اسپتال جاتا ہوں تو کیا غلط ہے؟۔ بلوچستان میں لڑکیوں کے چھ ہزار سکولوں میں ٹوائلٹ موجود نہیں ؟۔

مزید پڑھیں: سپریم کورٹ کا شریف خاندان کیخلاف ریفرنسز کا فیصلہ ایک ماہ میں سنانے کا حکم

ان کا مزید کہنا تھا کہ سکولوں میں سہولیات دینے کا کہتا ہوں تو کیا غلط کیا۔ لوگوں کو صاف پانی نہیں مل رہا، آئین اور پارلیمنٹ سپریم ہے جوڈیشل ریویو کا اختیار حاصل ہے۔ اگر رولز غلط ہوں گے تو عدالت مداخلت کرے گی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں