سعودی عرب میں حوثیوں کی جانب سے داغا جانے والا گولہ گرنے سے 2شہری جاں بحق

سعودی عرب میں حوثیوں کی جانب سے داغا جانے والا گولہ گرنے سے 2شہری جاں بحق
کیپشن: تصویر بشکریہ گلف نیوز

ریاض:سعودی عرب کے صوبے جازان میں حوثیوں کی جانب سے داغا جانے والا گولہ گرنے سے 2شہری جاں بحق ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں:عوامی نیشنل پارٹی نے بھی عام انتخابات کیلئے امیدواروں کا اعلان کردیا

اتحادی افواج کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ روزدوپہر 2بجکر55منٹ پر حوثی ملیشیا نے جازان کی شہری آبادی پر گولہ داغا تھا جس کے نتیجے میں 2شہری موقع پر جاں بحق ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں:حرم مکی میں مطاف سے کود کر پاکستانی تارک وطن نے خودکشی کرلی

حوثی ملیشیا کی جانب سے سعودی عرب کی شہری آبادی کو مسلسل نشانہ بنایا جارہا ہے۔ ایران کی سرپرستی میں کام کرنے والی حوثی ملیشیا عالمی قوانین کے علاوہ اقوام متحدہ کے چارٹر کی کھلی خلاف ورزی کررہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:صدر ممنون حسین ، چینی ہم منصب کا دو طرفہ سٹریٹجک تعاون مضبوط بنانے پر اتفاق

سعودی عرب اپنی سرزمین شہریوں ، مقیمین اور مقدس مقامات کی حفاظت کیلئے مناسب اقدامات کا حق محفوظ رکھتا ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں