سابق چیف جسٹس کا عمران خان کیخلاف ”سیتا وائٹ کیس “ کھلوانے کا اعلان

سابق چیف جسٹس کا عمران خان کیخلاف ”سیتا وائٹ کیس “ کھلوانے کا اعلان
کیپشن: فوٹو: فائل

لاہور : سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری نے بھی پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی،افتخار چوہدری نے عمران خان کے خلاف سیتا وائٹ کیس کھلوانے کا اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری نے عمران خان کے خلاف سیتا وائٹ کیس کھلوانے کا اعلان کر دیا ہے۔چیف جسٹس کا کہنا ہے کہ وہ عمران خان کی سیتا وائٹ سے غیر قانونی شادی اور بچے کامعاملہ عدالت لے جائیں گے۔افتخار چودری کامزید کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں کہ ہمارے ملک کا لیڈر جو بھی ہو اس پر اس قسم کے الزامات نہ ہو۔اس سے قبل سابق وزیر اعظم نواز شریف اور جہانگیر ترین کو بھی نا اہل کیا گیا ہے لیکن عمران خان کے اوپر کوئی بات نہیں کی جاتی،عمران خان پر سنگین نوعیت کا الزام ہے اس لیے میں اس کیس کو ضرور کھلواوں گا۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔عائشہ احد کیس:چیف جسٹس نے حمزہ شہباز کوکل طلب کرلیا

یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ پی ٹی آئی ان دنوں عام انتخابات 2018ءکی تیاری میں مصروف ہے اور پی ٹی آئی میں دیگر سیاسی جماعتوں سے انتخابی ا±میدواروں کی شمولیت دیکھ کر ایسا ہی لگ رہا ہے کہ آئندہ الیکشن میں پی ٹی آئی کو بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل ہو گی، البتہ اس صورتحال میں اگر ریحام خان نے عمران خان کے بلیک بیری کو استعمال کرتے ہوئے مزید انکشافات کیے توعمران خان اور پی ٹی آئی کے سیاسی کیرئیر کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں