شہباز شریف کا کراچی کے 3 حلقوں سے الیکشن لڑنے کا اعلان

شہباز شریف کا کراچی کے 3 حلقوں سے الیکشن لڑنے کا اعلان
کیپشن: فوٹو: فائل

لاہور : پاکستان مسلم لیگ ن کا بڑا فیصلہ سامنے آیا ہے۔ صدر ن لیگ شہباز شریف کراچی کے 3 حلقوں سے الیکشن لڑیں گے۔کاغزات نامزدگی حاصل کر لئے ۔ کل جمع کرائیںگے۔

تفصیلات کے مطابق ن لیگ کے صدر شہباز شریف پنجاب میں بہت سرگرم رہتے تھے،شہباز شریف دس سالہ پنجاب پر حکمرانی کرتے رہے تا ہم اب شہباز شریف نے پنجاب سے بھی باہر نکلنے کا فیصلہ کر لیا اور اب شہباز شریف نے کراچی سے بھی الیکشن لڑنے کا علان کر دیا ہے۔شہباز شریف کراچی کے حلقہ این اے 248,249,259 سے الیکشن لڑیں گے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔چودھری نثار نے 3 نشستوں پر کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے


یاد رہے اس سے پہلے شہباز شریف ن لیگ کے آج ہونے والے پارلیمانی بورڈ کے رو برو بھی پیش ہوئے تھے۔مسلم لیگ ن کے پارلیمانی بورڈ کاچھٹاروز تھا۔پارلیمانی بورڈ میں ٹکٹ کے امیدواروں کے انٹرویو کیے جا رہے ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں