محاذ کا نعرہ لگانے والوں کا تعلق مسلم لیگ ن سے نہیں تھا، نواز شریف

محاذ کا نعرہ لگانے والوں کا تعلق مسلم لیگ ن سے نہیں تھا، نواز شریف
کیپشن: بہت کم لوگ جو فصلی بٹیرے تھے وہ مسلم لیگ (ن) کو چھوڑ کر گئے ہیں، نواز شریف۔۔۔۔۔فوٹو/ آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کا کہنا ہے کہ بہت کم لوگ جو فصلی بٹیرے تھے وہ مسلم لیگ (ن) کو چھوڑ کر گئے ہیں۔  مسلم لیگ ن کے پارلیمانی بورڈ سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف کا کہنا تھا کہ پنجاب میں لوگ خود دیکھتے ہیں کہ یہاں کام ہوا ہے اور صوبے میں جتنے ترقیاتی کام پچھلے 10 سالوں میں ہوئے ہیں اتنے پہلے کبھی نہیں ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ بہت کم لوگ جو فصلی بٹیرے تھے وہ مسلم لیگ (ن) کو چھوڑ کر گئے ہیں اور کہا جا رہا تھا حکومت جائے گی تو جانے والوں کی لائنیں لگ جائیں گی۔

مزید پڑھیں: چودھری نثار نے 3 نشستوں پر کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے

مسلم لیگ (ن) کے قائد کا کہنا تھا کہ نگران حکومت آ گئی مگر میں نے کسی جگہ لائن نہیں دیکھی اور اس طرح کے منفی پراپیگنڈے سیاست میں ہوتے رہتے ہیں اور جب سے سیاست میں ہوں ایسا منفی پراپیگنڈہ دیکھ رہا ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ محاذ کا نعرہ لگانے والوں کا تعلق مسلم لیگ ن سے نہیں تھا دو دن میں ان کا محاذ دم توڑ گیا اور محاذ بنانے والے پھر دوسری پارٹی میں چلے گئے لیکن سنا ہے وہاں بھی یہ لوگ غیر مطمئن ہیں۔

نواز شریف کا کہنا تھا کہ شہباز شریف نے گرمی سردی دیکھے بغیر کام کیا اور آپ پر لوگوں نے مختلف الزامات لگائے مگر سب چیزیں جھوٹ ثابت ہوئیں۔

یہ بھی پڑھیں: عائشہ احد کیس:چیف جسٹس نے حمزہ شہباز کوکل طلب کرلیا

انہوں نے کہا کہ پنجاب اور اسلام آباد کے سوا پاکستان میں میٹرو بس کہیں نہیں ہے۔ یاد رہے کہ عام انتخابات کے لیے مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی بورڈ کا اجلاس جاری ہے اور آج مسلم لیگ (ن) کے امیدواروں کے ناموں کا اعلان متوقع ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں