90فیصدٹکٹوں پرکوئی اختلاف سامنے نہیں آیا ، فواد چودھر ی

90فیصدٹکٹوں پرکوئی اختلاف سامنے نہیں آیا ، فواد چودھر ی
کیپشن: فوٹو: فائل

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری کا کہنا ہے کہ 90فیصدٹکٹوں پرکوئی اختلاف سامنے نہیں آیا اور این اے 65چکوال کا ٹکٹ بھی ابھی فائنل نہیں ہوا۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔ شہباز شریف کا کراچی کے 3 حلقوں سے الیکشن لڑنے کا اعلان 

تحریک انصاف کی ٹکٹوں کی تقسیم کے معاملہ پربنی گالہ کے سامنے احتجاج جاری ہے۔بنی گالہ آنے والے فوادچودھری اور فرخ حبیب کی گاڑیاں مظاہرین نے روک لیں۔مظاہرین سے خطاب میں فواد چودھری کا کہنا تھا کہ 90فیصدٹکٹوں پرکوئی اختلاف سامنے نہیں آیا،کوشش ہے امین اسلم اور طاہر صادق ایک پیج پرآجائیں،این اے 65چکوال کا بھی ٹکٹ ابھی فائنل نہیں ہوا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں