ممبئی: امریکی ٹی وی سیریز میں بھارتی قوم پرستوں کو دہشت گرد پیش کرنے پر ہندو انتہا پسندوں نے بالی ووڈ پریانکا چوپڑا کو غدار قرار دے کر پاکستان بھیجنے کا مطالبہ کر دیا۔
پریانکا چوپڑا نے بھارتی انتہا پسندوں کو آئینہ دکھایا تو برا مان گئے، امریکی ٹی وی سیریز میں بھارتی قوم پرستوں کو دہشت گرد کہنے پر ا±نہیں غدار قرار دے دیا گیا۔ نئی دِلی میں انتہا پسند تنظیم ہندو سینا کے کارکنوں نے بالی ووڈ اداکارہ کے پوسٹرز جلائے اور ان کے خلاف نعرے بازی کی۔ انتہا پسندوں نے پریانکا چوپڑا کو پاکستان بھیجنے کا مطالبہ بھی کر دیا۔
I’m extremely saddened and sorry that some sentiments have been hurt by a recent episode of Quantico. That was not and would never be my intention. I sincerely apologise. I'm a proud Indian and that will never change.
— PRIYANKA (@priyankachopra) June 9, 2018
دوسری جانب پریانکاچوپڑا نے امریکی ٹی وی شو ’کوانٹیکوسیزن3‘ میں بھارتی قوم پرستوں کو دہشتگرد دکھانے پر معافی مانگ لی۔ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ ”کوانٹیکو کی حال ہی میں نشر ہونے والی قسط سے جن لوگوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں میں ان سب سے معافی مانگتی ہوں، میرا ارادہ کسی کے جذبات مجروح کرنا نہیں تھا، میں تہہ دل سے معذرت خواہ ہوں۔“