پاکستان آناچاہتا ہوں لیکن میرے پاس پاسپورٹ نہیں ہے، پرویز مشرف

پاکستان آناچاہتا ہوں لیکن میرے پاس پاسپورٹ نہیں ہے، پرویز مشرف
کیپشن: فوٹو: فائل

دبئی : سابق صدر پرویز مشرف نے کہا ہے کہ عدالت نے میرے بارے میں جو فیصلہ دیا اس پر میں پریشانی میں مبتلا ہوں۔ پاکستان آناچاہتا ہوں لیکن میرے پاس پاسپورٹ نہیں ہے۔

دبئی میں افطار ڈنر سے خطاب میں پرویز مشرف کا کہناتھا کہ خود کو تنہا محسوس کر رہا لیکن پارٹی ورکر ز میرا حوصلہ بڑھاتے رہتے ہیں۔مجھے تمام مقدمات میں ضمانت دی جائے اور 26جولائی سے قبل فیصلہ سنایاجائے۔ انہوں نے کہا کہ عدالت نے میرے بارے میں کافی مبہم فیصلہ دیا ہے لیکن خواجہ آصف کے بارے میں کلیئر فیصلہ دیا گیا ہے۔عدلیہ کے فیصلے نے مجھے پریشانی میں مبتلا کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔ن لیگ حکومت نے باہر جانے کی اجازت دی، پرویز مشرف

انہوں نے کہا کہ پاکستان لازمی جانا چاہتا ہوں۔ گرفتار نہ کرنے کی ضمانت دی جائے اور پاکستان میں آزادانہ سیاسی سرگرمیوں کی اجازت ملنی چاہئے۔پرویز مشرف کا کہنا تھا کہ عدالتیں یقینی بنائیں تو میں وطن واپس آ سکتا ہوں۔ان کاکہنا تھا کہ اس وقت میں پاکستان جانا بھی چاہوں تو میرے پاس پاسپورٹ نہیں ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں