جاوید ہاشمی نے الیکشن میں حصہ لینے سے معذرت کر لی

جاوید ہاشمی نے الیکشن میں حصہ لینے سے معذرت کر لی

ملتان:مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما جاوید ہاشمی نے الیکشن میں حصہ نہ لینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ نوازشریف سے الیکشن لڑنے سے معذرت کی تھی مگر  پارٹی جو بھی ذمہ داری دے گی اسے نبھاوں گا۔

ملتان میں افطار پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے جاوید ہاشمی نے کہا کہ 11 بار ایم این اے منتخب ہواجو ریکارڈ ہے، مجھے الیکشن لڑنے میں دلچسپی نہیں ہے، نوازشریف سے الیکشن لڑنے سے معذرت کی تھی، تاہم پارٹی جو بھی ذمہ داری دے گی اسے نبھاوں گا۔

جاوید ہاشمی نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی الیکشن مہم میں بھرپور حصہ لوں گا اور اپنی جماعت کیلئے ملکی سطح پر انتخابی مہم چلاوں گا۔ انہوں نے بتایا کہ میں نے کاغذاتِ نامزدگی بھی جمع نہیں کرائے، الیکشن نہ لڑنے کے حوالے سے رفیق رجوانہ اور شیخ طارق رشید کو بھی بتایا تھا۔

جاوید ہاشمی کا مزید کہنا تھا کہ تحریک انصاف نے 150 ٹکٹ ایسے لوگوں کو دیے جوپارٹی میں تھے ہی نہیں۔عمران خان سمجھ جائیں سیاست میں کوئی شارٹ کٹ نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف میں مقابلہ ہے۔ سروے کے مطابق مسلم لیگ ن آگے ہے جبکہ تحریک انصاف ان سرویز کے تحت پیچھے ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں