ٹیکس ادائیگی کے بغیر ملک کو ترقی نہیں دے سکتے، وزیراعظم کا قوم کو پیغام

ٹیکس ادائیگی کے بغیر ملک کو ترقی نہیں دے سکتے، وزیراعظم کا قوم کو پیغام
کیپشن: حکومت کے پاس جو معلومات ہیں وہ پہلے کسی حکومت کے پاس نہیں تھیں، وزیراعظم۔۔۔۔۔۔۔فوٹو/ عمران خان آفیشل فیس بُک پیج

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے قوم کے نام اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پچھلے 10 سال میں پاکستان کا قرضہ 6 سے 30 ہزار ارب تک پہنچ گیا ہے۔ پاکستان ان چند ملکوں میں سے ہے جو سب سے زیادہ خیرات دیتے ہیں۔ اپنے پیغام میں ان کا مزید کہنا تھا کہ ٹیکس ادائیگی کے بغیر ملک کو ترقی نہیں دے سکتے۔

  وزیراعظم نے قوم سے کہا کہ 30 جون تک بے نامی اثاثے ظاہر کر دیں کیونکہ حکومت کے پاس جو معلومات ہیں وہ پہلے کسی حکومت کے پاس نہیں تھیں۔ حکومت کی اسکیم سے فائدہ اٹھائیں۔