شمالی وزیرستان، ضلع بھر میں ایک ماہ کیلئے دفعہ 144 نافذ

شمالی وزیرستان، ضلع بھر میں ایک ماہ کیلئے دفعہ 144 نافذ
تمام اجتماعات، ریلیوں اور جلوسوں پر مکمل پابندی ہو گی، ضلعی انتظامیہ۔۔۔۔۔۔فائل فوٹو

شمالی وزیرستان: شمالی وزیرستان میں ایک ماہ کیلئے دفعہ 144 نافذ کر دیا گیا۔ ضلع بھر میں غیر مقامی افراد کا داخلہ بھی ممنوع قرار دیا گیا۔ضلعی انتظامیہ نے اپنے اعلامیے میں کہا ہے کہ تمام اجتماعات، ریلیوں اور جلوسوں پر مکمل پابندی ہو گی۔ قابل اعتراض تقریروں کی فراہمی، گاڑیوں کے کالے شیشوں کے استعمال، 5 سے زیادہ افراد کے اجتماع پر بھی پابندی ہو گی۔


ضلعی انتظامیہ نے خلاف ورزی کی صورت میں قانونی کارروائی کی ہدایت کر دی۔ سیاسی رہنماؤں کی جانب سے دفعہ 144 کی مذمت کرتے ہوئے کہا گیا کہ دفعہ 144 سے انتخابی مہم چلانا ناممکن بنا دیا گیا۔