آصف زرداری کے پروڈکشن آرڈرجاری کیے جائیں، شہباز شریف

 آصف زرداری کے پروڈکشن آرڈرجاری کیے جائیں، شہباز شریف
کیپشن: Image Source: PMLN Twitter Account

اسلام آباد:اپوزیشن لیڈرشہبازشریف نے قومی اسمبلی میں اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ آصف زرداری کے پروڈکشن آرڈرجاری کیے جائیں انہوں نے تاخیری حربے استعمال نہیں کیے۔ نیب کے ہر سوال کا جواب دیا ہے، ہرموقع پرنیب کے سامنے پیش ہوتے رہے,نیب اقدامات کاکوئی جوازنہیں۔

شہباز شریف نے اسپیکر قومی اسمبلی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے پہلے میرے پروڈکشن آرڈرجاری کرکے ہاؤس کے مقام کومزیدبلندکیااستدعاہے کہ آصف زرداری کے پروڈکشن آرڈرجاری کر نے میں تاخیرنہ کی جائے،امیدہے خواجہ سعدرفیق کے پروڈکشن آرڈربھی جاری ہوں گے۔

اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی بربریت اپنی انتہاکوچھورہی ہے،اوآئی سی مکہ سمٹ میں کشمیراورفلسطین پربات کی گئی ۔ دعا ہے اللہ تعالیٰ  پاکستان کواقوام عالم میں بلندمقام عطا فرمائے، کشمیر میں روزمعصوم لوگوں کاخون بہایاجاتاہے،اوآئی سی اعلامیہ میں کشمیرکاذکرموجودنہیں تھا جو ہماری ناکامی ہے۔