عیدالفطر کے بعد سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی

عیدالفطر کے بعد سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی
کیپشن: image by facebook

کراچی : روپے کی قدر میں ایک مرتبہ پھر کمی ، ڈالر کی پرواز سے سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی دیکھی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق عیدالفطر کی چھٹیوں کے بعد کاروباری ہفتے کے آغاز پر ہی فوریکس مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آیا تاہم کاروباری روز کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں ایک روپے پچاس پیسے کا اضافہ دیکھا گیا جس کے بعد ڈالر 150 روپے چالیس پیسے کا ہوگیا۔

اس کے علاوہ انٹربینک مارکیٹ میں قدر بڑھنے کے بعد اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت ایک اروپے ستر پیسے اضافے کے ساتھ ڈیڑھ سو روپے پچاس پیسے ہوگئی۔

دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں بھی شدید مندی کا رحجان ہے اور 100 انڈیکس مسلسل تنزلی کا شکار ہے ۔