آصف زرداری کی گرفتاری پر مریم نواز کا ردعمل سامنے آگیا

 آصف زرداری کی گرفتاری پر مریم نواز کا ردعمل سامنے آگیا
کیپشن: Image Source: Maryam Nawaz Twitter Account

لاہور: سابق صدر آصف علی زرداری کی گرفتاری پر ردعمل میں مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ اگر ملک میں غیر جانب دارنہ احتساب کا عمل شروع کیا جاتا توجعلی وزیر اعظم اپنا اور اپنی بہن کا حساب دینے کےلئے کٹہرے میں ہوتے۔


تفصیلات کے مطابق، مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر جاری اپنے ایک بیان میں سابق صدر آصف علی زرداری کی گرفتاری پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ملک میں غیر جانب دارنہ احتساب کا عمل شروع ہوتا تو چور دروازے سے اقتدار پر قابض جعلی وزیر اعظم اپنا اور بہن کا حساب دینے کےلئے کٹہرے میں ہوتے ۔


مریم نواز کا کہنا تھا کہ اپوزیشن لیڈران کو چن چن کر گرفتار کرنے سے وزیراعظم عمران خان احتساب کے عمل سے بچ نہیں سکتے ،ان کوہر حال میں جواب دہ ہونے پڑے گا ۔