ملکی معیشت کو سنگین خطرات لاحق ہیں : مشیر خزانہ ڈاکٹر حفیظ

ملکی معیشت کو سنگین خطرات لاحق ہیں : مشیر خزانہ ڈاکٹر حفیظ
کیپشن: image by facebook

اسلام آباد : مشیر خزانہ ڈاکٹر حفیظ شیخ نے کہا ہے کہ پاکستان کی معیشت کو خطرہ لاحق ہے ، استحکام کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق مشیر خزانہ ڈاکٹر حفیظ شیخ نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملکی معیشت کو اس وقت سنگین خطرات لاحق ہیں جس کے تدارک کے لیے اقدامات کر رہے ہیں ۔

انھوں نے کہا کہ ہمیں یہ سمجھنا چاہئے کہ آج ملک کی معاشی حالت ابتر کیوں ہے ؟ ہماری معیشت کی کمزوریاں ابھر کر سامنے آ رہی ہیں ۔

حکومت نے اقتدار سنبھالا تو معیشت زبوں حالی کا شکار تھی ، ڈالر کمانے کی استعداد گزشتہ دس سال میں صفر رہی ہے ، طویل عرصے سے اس ملک کے بنیادی مسائل پر توجہ نہیں دی گئی ہے ۔

انھوں نے کہا کہ ملکی برآمدات 20 ارب ڈالر پر منجمد ہیں ، گزشتہ حکومت کے دور میں تجارتی خسارہ 32 ارب ڈالر تک بڑھا ہے ۔