ورلڈ کپ : شاہین آفریدی آسٹریلیا کیخلاف میچ میں بہترین کھیل کیلئے پرعزم

ورلڈ کپ : شاہین آفریدی آسٹریلیا کیخلاف میچ میں بہترین کھیل کیلئے پرعزم
کیپشن: image by Cricinfo

لندن : پاکستانی فاسٹ باولر شاہین آفریدی آسٹریلیا کے خلاف میچ میں شاندار کارکردگی دکھانے کے لیے پرعزم ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بائولر شاہین شاہ آفریدی نے میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ورلڈ کپ کے اہم میچ میں اگر موقع دیا گیا تو وہ آسٹریلیا کے خلاف اچھے کھیل کا مظاہرہ کریں گے ۔

انھوں نے کہا کہ آسٹریلیا مضبوط ٹیم ہے لیکن انگلینڈ کے خلاف فتح پر ہمارے کھلاڑیوں کے حوصلے بلند ہیں ۔