ورلڈ کپ 2019: جنوبی افریقا اور ویسٹ انڈیز کا میچ بارش کی نظر ہو گیا

 ورلڈ کپ 2019: جنوبی افریقا اور ویسٹ انڈیز کا میچ بارش کی نظر ہو گیا
کیپشن: Image Source: Ptv Sport FB Page

ساﺅتھمپسٹن : انگلینڈ میں جاری ورلڈکپ 2019 کا15 واں میچ جنوبی افریقا اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کھیلا جار ہا تھا جو بارش کے باعث منسوح کر دیا گیا ، دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ مل گیا۔ 

 
آئی سی سی ورلڈ کپ کے 15ویں میچ ویسٹ انڈیز کے کپتان جیسن ہولڈر نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ، جنوبی افریقا نے 7.3 اوورز میں 2وکٹوں کے نقصان پر29رنز اسکور کیے اس دوران بارش ہو گئی۔

گراﺅنڈ سٹاف نے بارش کے رکنے پر گراﺅنڈ کو خشک کر نے کی کوشش کی تاہم اس دوران بہت زیادہ ٹائم گرز چکا تھا جس کے باعث میچ کو منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا گیا اور دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دےدیا گیا۔


ورلڈ کپ میں ویسٹ انڈیز نے ایونٹ میں اب تک 2میچز کھیلے ہیں ایک میں اس نے  کامیابی حاصل کی جبکہ دوسرے میں ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا جبکہ جنوبی افریقا کا ایونٹ میں یہ چوتھا میچ تھا ، اس پہلے جنوبی افریقا کی ٹیم کو تینوں میچوں میں ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا تھا۔