عائزہ خان نے دانش تیمور کی جانب سے پہلی عیدی ملنے بارے بتا دیا

عائزہ خان نے دانش تیمور کی جانب سے پہلی عیدی ملنے بارے بتا دیا

اسلام آباد : اداکارہ عائزہ خان نے دانش تیمور کی جانب سے پہلی عیدی ملنے بارے بتا دیا۔

انہوں نے دانش تیمور کے ساتھ سوالات و جوابات کا سیشن کیا جس میں ان سے مداح کی جانب سے دانش کی طرف سے پہلی عیدی بارے سوال پر عائزہ نے کہا کہ ان کی طرف سے عیدی کا باکس آیا تھا جس میں سب کچھ تھا وہی ان کی طرف سے ان کے لیے پہلی عیدی تھی.

ایک سوال پر دانش نے بتایا کہ ان کے والدین کا گھر ان کے گھر کے قریب ہی ہے تو عید کے دن سب سے پہلے وہ ان کے گھر جاتے ہیں،عائزہ خان نے بتایا کہ وہ عید کے دن صبح جلدی اٹھ کر تیار ہو جاتی ہیں۔

دونوں ان دنوں ڈرامہ سیریل”مہر پوش“ میں دکھائی دے رہے ہیں۔