علیزے شاہ نے زندگی کی 20بہاریں دیکھ لیں

علیزے شاہ نے زندگی کی 20بہاریں دیکھ لیں

اسلام آباد : اداکارہ علیزے شاہ  نے زندگی کی 20بہاریں دیکھ لیں۔

انہوں نے 6سال کی عمر میں پہلا اشتہار وسیم اکرم کے ساتھ کیا اورپھر 2017ءمیں ڈرامہ سیریل”چھوٹی سی زندگی“سے اداکاری کو بطور پیشہ اپنایا ،اس کے بعد وہ ڈرامہ سیریل”تیرے نال عشق ہو گیا، حور پری، جو تو چاہے، دلدل،عشق تماشہ، عہد وفا میں دکھائی دیں ۔

علیزے شاہ ان دنوں ڈرامہ سیریل”میرا دل میرا دشمن“ میں دکھائی دے رہی ہیں۔