منی لانڈرنگ کیس،آصف زرداری اورفریال تالپورکی عدم حاضری پرفردجرم موخر

منی لانڈرنگ کیس،آصف زرداری اورفریال تالپورکی عدم حاضری پرفردجرم موخر

اسلام آباد:جعلی اکا ﺅنٹس اور منی لانڈرنگ کیس میں آصف زرداری اورفریال تالپورکی عدم حاضری پر فرد جرم موخر کردی گئی ،احتساب عدالت نے آصف زرداری اورفریال تالپورکی آج حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی۔

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت میں جعلی اکا ﺅنٹس اور منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ہوئی،نیب نے موقف اختیار کیاکہ ریفرنس کی کاپیاں جمع کرادیں، لہٰذاعدالت ملزمان پرفردجرم عائدکرے،نیب نے کہاکہ انورمجیدکے ویڈیوبیان کے حوالے سے انتظامات مکمل کرلیے۔

وکیل آصف زرداری نے کہاکہ عمررسیدہ لوگ کورونا کا زیادہ شکارہوسکتے ہیں،آصف زرداری،فریال تالپورکی عمریں بھی 60 سال سے زائدہیں۔

جج احتساب عدالت نے کہاکہ جوملزمان نہیں آسکتے ان کاویڈیوبیان ریکارڈکرلیتے ہیں،عدالت نے آصف زرداری اورفریال تالپورکی عدم حاضری پر فرد جرم موخر کردی گئی اور ان کی آج حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرتے ہوئے سماعت 7 جولائی تک ملتوی کردی۔