بیرون ملک سے آنے والے 24 مسافروں میں کورونا وائرس کی تصدیق

بیرون ملک سے آنے والے 24 مسافروں میں کورونا وائرس کی تصدیق
سورس: file

پشاور :  باچا خان ایئرپورٹ پر بیرون ملک سے آنے والے 24 مسافروں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ۔ مسافروں میں کوروناکی نشاندہی تربیت یافتہ سراغ رساں کتوں نے کی۔

 نیو نیوز کے مطابق پشاور ایئرپورٹ پر سراغ رساں کتوں کی مدد سے مسافروں کے سویب ٹیسٹ جاری ہیں۔ تربیت یافتہ سراغ رساں کتوں نے 24 مسافروں میں کوروناکی نشاندہی کردی۔

پی کے 218 کے ذریعےپہنچنے والے 128مسافروں کے ریپڈ ٹیسٹ کئے گئے، جس میں سے 24مسافروں میں کورونا کی تصدیق ہوئی ، مسافروں نے احتجاج کرنے ہوئے قرنطینہ جانے سے انکار کیا ، جس پر ائیر پورٹ انتظامیہ نے پولیس طلب کر لی۔

پشاورائیرپورٹ منیجر نے ضلعی انتظامیہ اور ایمبولینس بھی طلب کرلی ہے، مسافروں کو قرنطینہ سینٹر منتقل کردیا گیا، جہاں انکا دوبارہ ٹیسٹ لیا جائے گا اور کرونا منفی آنے پر انہیں گھر روانہ کیا جائے گا۔