وفاقی حکومت کا پٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس میں مزید کمی کا فیصلہ

وفاقی حکومت کا پٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس میں مزید کمی کا فیصلہ

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس میں مزید کمی کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں مٹی کے تیل پر سیلز ٹیکس پندرہ اعشاریہ چوالیس فیصدسے کم کرکے دس اعشاریہ سات فیصد اور لائٹ ڈیزل پر سیلز ٹیکس کی شرح تین اعشاریہ 67 فیصد کر دی گئی ہے۔

حکومت کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پیٹرول اور ہائی سپیڈ ڈیزل پر سیلز ٹیکس کی شرح 17 فیصد برقرار رہے گی۔

یہ بات ذہن میں رہے کہ وفاقی حکومت نے آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی سمری کو مسترد کر دی تھی۔

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کرتے ہوئے اعلان کیا تھا۔ بیان میں کہا گیا تھا کہ وفاقی حکومت سیلز ٹیکس سمیت دیگر ٹٰیکسز اور پیٹرولیم لیوی اور میں ایڈجسٹمنٹ کرے گی۔

واضح رہے کہ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سے ہر 15 روز کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کیلئے سمری وزارتِ خزانہ کو ارسال کی جاتی ہے، جس کی حتمی منظوری وزیراعظم عمران خان دیتے ہیں۔