پولیو کا خاتمہ قومی مقصد ہے: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ

پولیو کا خاتمہ قومی مقصد ہے: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ
سورس: file

راولپنڈی : صدر گلوبل ڈویلپمنٹ پروگرام   بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کرسٹوفر  نے  آرمی چیف  جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔ پولیو کے خاتمے کے لئے پاکستان  کی کوششوں اوراقدامات  پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے پاکستان میں پولیو کے خاتمے  کیلئے  ہیلتھ ورکرز کی خدمات کو تسلیم  کرتے ہوئے کہا کہ پولیو کا خاتمہ قومی مقصد ہے۔

آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ کرسٹو فرنے کورونا سے نمٹنےاوراس کے خاتمے کیلئے پاکستان کی کاوشوں کوسراہا ۔کرسٹو فرنے پولیو کے خاتمے کیلئے پاک فوج کی کوششوں کی تعریف کی ۔