حکومت کی ناکام منصوبہ بندی سے لوڈ شیڈنگ ہو رہی ہے: شہباز شریف

حکومت کی ناکام منصوبہ بندی سے لوڈ شیڈنگ ہو رہی ہے: شہباز شریف
سورس: file

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ ن کے  صدر شہباز شریف  نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی منصوبہ بندی اورانتظامات  میں ناکامی سے بدترین لوڈشیڈنگ ہورہی ہے۔ پی ٹی آئی کے پیدا کردہ معاشی جمود کی وجہ سے بجلی کی طلب  پہلے ہی کم ہے ا ور  سلیکٹڈ لیڈرکی نااہلی کا یہ عالم ہے کہ وہ اس کم طلب کو بھی پورا نہیں کر پا رہے ہیں۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف  نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ الحمداللہ، پاکستان مسلم لیگ (ن) نے وافر بجلی پیدا کرنے والے کارخانے لگائے، ترسیل اور تقسیم کے نظام کی اصلاح اور ترقی سے پاکستان سے لوڈ شیڈنگ ختم کی۔

انہوں نے کہا  کہ  توانائی کے بحران سے پاکستان کی معاشی نمومسلسل متاثر ہورہی تھی جبکہ عوام شدید اذیت اور کوفت میں الگ مبتلاتھے۔ ایل این جی اور کوئلے سے چلنے والے دنیا کے سستے ، بہترین اورجدید پلانٹ لگائے گئے۔ تربیلا توسیع اور’ ایچ وی ڈی سی‘ مٹیاری، لاہور ٹرانسمشن لائن  تحریک انصاف حکومت  3 سال میں پی ٹی آئی مکمل نہ کرسکی۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ  سستی ایل این جی اور گیس استعمال کرنے کے بجائے ڈیزل سے مہنگی بجلی پیدا کرنے کے علاوہ سردیوں میں پی ٹی آئی لیڈرزیہ جھوٹ بھی بولتے رہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) نے اتنی زیادہ بجلی بنادی جس کی ملک کو ضرورت ہی نہیں تھی۔