اپوزیشن بجٹ کے بارے حکمت عملی تیار نہ کرسکی، ذرائع

اپوزیشن بجٹ کے بارے حکمت عملی تیار نہ کرسکی، ذرائع
سورس: file photo

اسلام آباد، قومی اسمبلی میں اپوزیشن بجٹ کے حوالے سے حکومت کو ٹف ٹائم دینے کی حکمت عملی تاحال تیار نہیں کرسکی ۔ وفاقی بجٹ پیش ہونے میں صرف ایک دن باقی رہ گیا ہے۔

ذرائع  کے مطابق حکومت کو ٹف ٹائم دینے کے لیے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف کی جانب سے مکمل خاموشی دکھائی دے رہی ہے۔

 اپوزیشن جماعتیں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف کی جانب سے ہدایات ملنے کی منتظر ہیں۔

ذرائع کے مطابق حکمت عملی طے کرنے کے لیے تاحال قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف کی جانب سے پاکستان پیپلزپارٹی سمیت دیگر اپوزیشن جماعتوں سے رابطے نہیں کیے گئے ہیں۔

 پی ڈی ایم کے سربراہی اجلاس میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف کو بجٹ میں حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا ٹاسک سونپا گیا تھا۔

ذرائع کے مطابق میاں شہباز شریف نے ابھی تک پی ڈی ایم کے سربراہی اجلاس میں ملنے والے ٹاسک کو پورا کرنے کے لیے اپوزیشن جماعتوں کو بجٹ سے متعلق حکمت عملی طے کرنے کی خاطر اعتماد میں نہیں لیا ہے۔