ملتان سلطانز نے کراچی کنگز کو جیت کیلئے 177 رنز کا ہدف دیدیا

ملتان سلطانز نے کراچی کنگز کو جیت کیلئے 177 رنز کا ہدف دیدیا
سورس: فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر

ابوظہبی: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 16 ویں میچ میں ملتان سلطانز نے ریلی روسو، صہیب مقصود اور خوشدل شاہ کی عمدہ بیٹنگ کی بدولت کراچی کنگز کو جیت کیلئے 177 رنز کا ہدف دیدیا ہے۔ 
شیخ زید کرکٹ سٹیڈیم ابوظہبی میں کھیلے جا رہے میچ میں کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر ملتان سلطانز کو بیٹنگ کی دعوت دی جس نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 176 رنز بنائے۔ ریلی روسو 44 نز بنا کر نمایاں بلے باز رہے جبکہ دیگر بلے بازوں میں رحمان اللہ گرباز 3، محمد رضوان 29، صہیب مقصود 31، شمرون ہت مائر 7، خوشدل شاہ 44 اور سہیل تنویر 14 رنز بنا سکے۔ 
کراچی کنگز کی جانب سے تھیسارا پریرا سب سے کامیاب باﺅلر رہے جنہوں نے 3 اوورز میں 12 رنز کے عوض 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ عماد وسیم اور وقاص مقصود نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔ 
واضح رہے کہ میچ کیلئے ملتان سلطانز کی قیادت محمد رضوان کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں رحمان اللہ گرباز، صہیب مقصود، ریلی روسو، شمرون ہت مائر، خوشدل شاہ، سہیل تنویر، سہیل خان، عمران طاہر، شاہنواز دھانی اور عمران خان شامل ہیں۔ 
کراچی کنگز کی قیادت عماد وسیم کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں بابراعظم، شرجیل خان، نجیب اللہ زردان، تھیسارا پریرا، مارٹن گپٹل، شیڈوک والٹن، قاسم اکرم، وقاص مقصود، محمد عامر اور ارشاد اقبال شامل ہیں۔