ملتان سلطانز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد کراچی کنگز کو 12 رنز سے شکست دیدی

ملتان سلطانز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد کراچی کنگز کو 12 رنز سے شکست دیدی
سورس: فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر

ابوظہبی: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 16 ویں میچ میں ملتان سلطانز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد کراچی کنگز کو 12 رنز سے شکست دیدی ہے۔ بابراعظم کے 63 گیندوں پر 4 چھکوں اور 5 چوکوں کی مدد سے بنائے گئے 85 رنز بھی کراچی کنگز کے کام نہ آ سکے۔ 
شیخ زید کرکٹ سٹیڈیم ابوظہبی میں کھیلے جا رہے میچ میں کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر ملتان سلطانز کو بیٹنگ کی دعوت دی جس نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 176 رنز بنائے۔ ریلی روسو 44 نز بنا کر نمایاں بلے باز رہے جبکہ دیگر بلے بازوں میں رحمان اللہ گرباز 3، محمد رضوان 29، صہیب مقصود 31، شمرون ہت مائر 7، خوشدل شاہ 44 اور سہیل تنویر 14 رنز بنا سکے۔ 
کراچی کنگز کی جانب سے تھیسارا پریرا سب سے کامیاب باﺅلر رہے جنہوں نے 3 اوورز میں 12 رنز کے عوض 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ عماد وسیم اور وقاص مقصود نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔ 
ہدف کے تعاقب میں کراچی کنگز کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر محض 164 رنز بنا سکی اور بابراعظم کے 62 گیندوں پر 5 چوکوں اور 4 چھکوں کی مدد سے بنائے گئے 85 رنز بھی کام نہ آ سکے۔ دیگر بلے بازوں میں شرجیل خان 4، مارٹن گپٹل 11، نجیب اللہ زدران 11، شیڈوک والٹن نے 35 رنز بنائے جبکہ تھیسارا پریرار اور کپتان عماد وسیم کوئی سکور بنائے ہی پویلین لوٹ گئے۔ 
ملتان سلطانز کی جانب سے عمران خان سب سے کامیاب باﺅلر رہے جنہوں نے 4 اوورز میں 28 رنز کے عوض 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ عمران طاہر نے 4 اوورز میں 27 رنز کے عوض 2 وکٹیں حاصل کیں۔ 
واضح رہے کہ میچ کیلئے ملتان سلطانز کی قیادت محمد رضوان نے کی جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں رحمان اللہ گرباز، صہیب مقصود، ریلی روسو، شمرون ہت مائر، خوشدل شاہ، سہیل تنویر، سہیل خان، عمران طاہر، شاہنواز دھانی اور عمران خان شامل تھے۔ 
کراچی کنگز کی قیادت عماد وسیم نے کی جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں بابراعظم، شرجیل خان، نجیب اللہ زردان، تھیسارا پریرا، مارٹن گپٹل، شیڈوک والٹن، قاسم اکرم، وقاص مقصود، محمد عامر اور ارشاد اقبال شامل تھے۔