ڈیرہ غازی خان، باڈر ملٹری پولیس نے لادی گینگ کے اہم رکن کو گرفتار کر لیا

ڈیرہ غازی خان، باڈر ملٹری پولیس نے لادی گینگ کے اہم رکن کو گرفتار کر لیا
کیپشن: ڈیرہ غازی خان، باڈر ملٹری پولیس نے لادی گینگ کے اہم رکن کو گرفتار کر لیا
سورس: فوٹو/اسکرین گریب نیو نیوز

ڈیرہ غازی خان: قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن میں اہم کامیابی حاصل کر لی۔ لادی گینگ کے اہم کارندے کو سیمنٹ فیکٹری کے علاقے سے گرفتار کر لیا گیا۔

ڈیرہ غازی خان میں جاری لادی گینگ آپریشن میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ لادی گینگ کے رکن کو بارڈر ملٹری پولیس نے گرفتار کر لیا۔ پولیس نے رمضان نامی شہری کے اعضاء کاٹنے کے واقعہ میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا ہے جس کی شناخت اسماعیل جیانی کے نام سے ہوئی ہے۔ ملزم اسماعیل جیانی ایف آئی آر میں نامزد ہے اور گرفتار ملزم سے مزید تفتیش پولیس نے شروع کر دی ہے۔

گزشتہ دنوں لادی گینگ کے کارندوں کی جانب سے ایک شخص کے ہاتھ ، ناک اور کان کاٹنے کی ویڈیو جاری کی گئی تھی اور وہ اسی ملزم اسماعیل جیانی نے ریکارڈ کی تھی۔

خیال رہے کہ قبائلی علاقے تمن کھوسہ میں لادی گینگ کے خلاف قانون نافذ کرنے والے اداروں کا آپریشن جاری ہے جس میں 200 گاڑیاں اور 700 سے زائد اہلکار حصہ لے رہے ہیں۔