پشاور زلمی کا لاہور قلندرز کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

پشاور زلمی کا لاہور قلندرز کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
سورس: فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر

ابوظہبی: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 17 ویں میچ میں پشاور زلمی نے لاہور قلندرز کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ 
میچ کیلئے پشاور زلمی کی قیادت وہاب ریاض کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں کامران اکمل، حیدر علی، شعیب ملک، ڈیوڈ ملر، عمید آصف، روومین پاول، شرفین ردرفورڈ، فیبین ایلن، محمد عمران رندھاوا اور محمد عرفان شامل ہیں۔ 
لاہور قلندرز کی قیادت فخر زمان کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں سہیل اختر، محمد فیضان، محمد حفیظ، بین ڈنک، ٹم ڈیوڈ، راشد خان، جیمز فالکنر، احمد دانیال، شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف شامل ہیں۔