پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دوسرا ون ڈے آج کھیلا جائے گا

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دوسرا ون ڈے آج کھیلا جائے گا

ملتان: پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دوسرا ون ڈے آج ملتان میں کھیلا جائے گا ، میچ پاکستانی وقت کے مطابق آج 4 بجے ہوگا ۔

تین میچوں کی سیریز میں قومی ٹیم کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے ۔ پاکستان نے پہلے ون ڈے میں ویسٹ انڈیز کو 5 وکٹوں سے شکست دی تھی ۔ کپتان بابر اعظم نے سنچری اسکور کی جبکہ خوشدل شاہ نے 41 رنز کی برق رفتار اننگز کھیل کر جیت میں اہم کردار ادا کیا ۔ امام الحق اور محمد رضوان کی نصف سنچریز نے قومی ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا ۔

ملتان میں کھیلے گئے میچ میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ پچاس اوورز میں 8 کھلاڑیوں کے نقصان پر 305 رنز بنائے ۔

مہمان ٹیم کی جانب سے شائی ہوپ127 ، شمارح بروکس 70 اور روومن پاول 32 رنز اسکور کرکے نمایاں رہے۔ پاکستان کی طرف سے حارث رؤف نے چار ، شاہین آفریدی نے دو اور شاداب خان نے ایک وکٹ حاصل کی ۔

مصنف کے بارے میں