بھارت میں حضور ﷺ کی شان میں گستاخی ،حافظ سعد حسین رضوی نے بڑا اعلان کر دیا 

بھارت میں حضور ﷺ کی شان میں گستاخی ،حافظ سعد حسین رضوی نے بڑا اعلان کر دیا 

لاہور :تحریک لبیک پاکستان کے امیر حافظ سعد حسین رضوی نے بھارت میں نبی ﷺ کی شان میں گستاخی کرنے والوں کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ اگر حضور ﷺ کے گستاخ کا قتل دہشتگردی ہے تو ہم یہ دہشتگردی ہر بار کریں گے ،مودی سن لو امت مسلمہ اپاہج نہیں ہوئی۔تمہاری اینٹ سے اینٹ بجادیں گے۔

تحریک لبیک پاکستان کے زیر اہتمام روالپنڈی،اسلام آباد ،کراچی ،کوئٹہ ،ایبٹ آباد ،مانسہرہ سمیت ملک کے چھوٹے بڑے شہروں میں ناموس رسالت مارچ کا انعقاد کیا گیا جس میں تحریک لبیک پاکستان کے امیر حافظ سعد حسین رضوی کا کہنا تھا  ہماری مائوں نے ہمیں صدقے یا رسول اللہﷺ کی لوری دی ہے۔ جہاں گستاخ سراٹھائے گا لبیک والاوہیں ممتاز قادری کا وارث اس سے ملے گا۔ لبیک والے چپ نہیں بیٹھیں گے۔ ہمارا بیانیہ گستاخ رسول کے بارے میں نہیں بدل سکتا، گستاخ رسول کی ایک ہی سزا سر تن سے جدا۔

سعد حسین رضوی کا مزید کہنا تھا کہ ناموس رسالت کا مسئلہ حزب اقتدار اور حزب اختلاف یا اقتدار کا نہیں یہ تو ہر مسلمان کا مسئلہ ہے جس نے بھی کلمہ پڑھا ہے۔ جو کلمے کا حق ادا نہیں کرے گا وہ روز قیامت نبیﷺ کے سامنے کیسے پیش ہوگا۔انہوں نے کہا پوری دنیا سن لے اب امت بیدار ہوچکی ہے، ہمارا ایک ہی موقف ہے جو رسول ﷺ کے بارے میں گستاخی کرے گا اس کو کاٹ کر رکھ دینا ہے مذمتیں کرنا چھوٹی باتیں ہیں۔ گستاخ رسول کو ایک لمحہ برداشت نہیں کرسکتے۔ کائنات کی سب سے بڑی دہشت گردی حضورﷺ کی عزت کے بارے میں بات کرنا ہے۔