دوسرے ون ڈے میں بھی ویسٹ انڈیز کو شکست، سیریز پاکستان کے نام 

دوسرے ون ڈے میں بھی ویسٹ انڈیز کو شکست، سیریز پاکستان کے نام 
سورس: File

ملتان : دوسرے ون ڈے میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 120 رنز سے شکست دے کر 3 میچوں کی سیریز میں 2 صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی ہے۔ 

ملتان میں کھیلے جا رہے دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میں کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 275 رنز بنائے۔ 

پاکستان کی طرف سے بابر اعظم نے 77 اور امام الحق نے 72 رنز کی اننگز کھیلی ۔ عقیل حسین نے 3 اور الزری جوزف اور اینڈرسن فلپ نے دو دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ 

ویسٹ انڈین ٹیم نے 276 رنز کا تعاقب شروع کیا تو ابتدا میں مشکلات کا شکار ہوگئی ۔ محمد وسیم اور محمد نواز کی شاندار باؤلنگ کی بدولت مہمان ٹیم 155 رنز تک محدود رہی ۔

پہلے ون ڈے میں بھی پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو ہرایا تھا ۔ اب آخری ون ڈے 12 جون کو کھیلا جائے گا۔